قوم سے خطاب کے بعد ایک اور دبنگ پیغام جاری



اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کے بعد ایک بار پھر دبنگ انداز میں میدان میں آگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی اتباع چھوڑ دیں۔ ان لوگوں نے قوم کو نقصان پہنچایا,لوگوں کو غریب کیا۔  انہوں نے کہا منی لانڈرنگ کرنے والے اب جمہوریت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان لوگوں کو کوئی پروٹوکول نہیں دینا چاہیئے۔لٹیروں کو کریمنلز کے طور پر ٹریٹ کیا جائے.

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز بھی قوم سے خطاب میں اپوزیشن پر خوب برسے اور گزشتہ 10 سال میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کیلئےاعلیٰ سطح کا کمیشن بنانےکااعلان کیا جس میں آئی بی، ایف آئی اے، ایف بی آر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  اور انٹیلیجنس ادارے آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔