قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات ملتوی

قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات ملتوی


پشاور(24نیوز) سرحد پار سے دہشتگردی خطرے کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات 18 روز کے لیے ملتوی کردیے، انتخابات اب 2 جولائی کی بجائے 20 جولائی کو ہوں گے.

قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا۔خیبر پختونخواہ حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو قبائلی اضلاع میں انتخابات 20 دن تک ملتوی کرنے کی درخواست پر ہونے والے اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت خیبر پختونخواہ حکومت کےنمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، حکام وزارت داخلہ اور صوبائی الیکشن کمشنر بھی شریک ہوئے جبکہ متعلقہ حکام نے قبائلی اضلاع میں ہونے والی دہشت گردی پر بریفنگ دی۔ 

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے باہمی مشاورت سے قبائلی اضلاع میں انتخابات 18 دن کے لیے ملتوی کر دیے، اب قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات 2 جولائی کی بجائے 20 جولائی کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر 18 دن کیلئے انتخابات ملتوی کردیے.

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا قبائلی علاقوں کے 16 حلقوں میں انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں گے،کسی ایک حلقے میں الیکشن ملتوی کرنے پر اتفاق نہیں ہوا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔