حکومت کا بڑا فیصلہ، کاروباری حضرات کیلئے اہم خبر

حکومت کا بڑا فیصلہ، کاروباری حضرات کیلئے اہم خبر


اسلام آباد( 24نیوز ) حکومت نے ٹیکس کا تعین مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرنے کا فیصلہ کرلیا،حکومت نے 50لاکھ سے زیادہ کی غیرمنقولہ جائیداد کی خرید وفروخت کی بینک سے ادائیگی لازم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت ٹیکس کا تعین ڈی سی ویلیو کی بجائے مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرےگی، ایف بی آر پراپرٹی کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کریگا، جائیداد کی خریداری پر وڈ ہولڈنگ ٹیکس پہلے 40 لاکھ روپے سے زیادہ کی جائیداد پر وصول کیا جاتا ہے، لیکن اب یہ حدختم کر کے کم مالیت والی پراپرٹی کی خریداری پر بھی وڈہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔

کیپٹل گین ٹیکس تعمیر شدہ عمارت کی صورت میں پانچ سال اور اوپن پلاٹ کی شکل میں دس سال تک کرنے کی تجویز دی گئی،پہلے سال میں فروخت کی صورت میں پوری آمدن کے مطابق ٹیکس لاگوہوگا،سال کے بعدفروخت کی صورت میں تین چوتھائی آمدن پرٹیکس لگےگا۔

حکومت نے 50لاکھ سے زیادہ مالیت کی غیرمنقولہ جائیداد کی خرید وفروخت کے لیے بینک سے ادائیگی لازم کردی،غیرمنقولہ جائیداد کی صورت میں 50 لاکھ روپے سے زائد اور منقولہ جائیداد کی صورت میں 10لاکھ یا زائد کی جائیداد کے لئے ضروری ہوگا کہ اسے چیک کے ذریعے خریدا جائے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER