سپریم کورٹ نےنجی سکولز فیس کیس کا فیصلہ سنا دیا

 سپریم کورٹ نےنجی سکولز فیس کیس کا فیصلہ سنا دیا


اسلام آباد( 24نیوز ) سپریم کورٹ نے سکولز فیس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے نجی سکولز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  سپریم کورٹ میں سکولز فیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے نجی سکولز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیااور سندھ ہائیکورٹ کے فل بینچ کا فیصلہ برقرا ررکھا ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ سکولز فیس میں اضافہ سالانہ 5 فیصد ہی ہوگا،عدالت نے سکولز فیسوں میں 20فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم بھی واپس لے لئے۔

عدالت نے نجی سکولز کو فیس کمی سے لیکر آج تک کے بقایاجات لینے سے بھی روک دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نجی سکولز قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکتے ہیں،جسٹس فیصل عرب نے فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی حد سے اختلاف کیا،مختصر فیصلہ جسٹس اعجازالاحسن نے پڑھ کر سنایا،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER