روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، ڈالر مزیدنوپیسے مہنگاہوکر151 روپے 56 پیسے کا ہوگیا۔

 مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاو دیکھا گیا، ڈالر 152 روپے تک فروخت ہوا  تاہم اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پر ڈالرکی قدر9 پیسے اضافے سے151 روپے 56 پیسے رہی، انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 30 پیسے مہنگا ہو کر 171 روپے 68 پیسے اور برطانوی پاونڈ 48 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے 6 پیسے کا ہوگیا۔

ایکس چینج کمپنیزایسوسی ایشن کےمطابق کاروباری اوقات کےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 152 روپے پرمستحکم رہی،اوپن مارکیٹ میں یوروکی قیمت فروخت بھی 174 روپے اور برطانوی پاونڈ کی 193 روپے 50 پیسے برقرار رہی،تین روز میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 97 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer