محمد عامر کا دبنگ کم بیک

محمد عامر کا دبنگ کم بیک


ٹاؤنٹن(24 نیوز) فاسٹ بولرمحمد عامر نے دبنگ کم بیک کرکے بھارتی سورماؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،آسٹریلیا کے خلاف نہ صرف کیریئرکی بہترین بولنگ کی بلکہ پہلی مرتبہ ایک روزہ میچوں میں5وکٹیں لینےکا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

 قومی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر کی سوئنگ ہوتی گیندوں نے کینگروزکودن میں تارے دکھادئیے۔محمد عامرنےمیچ میں کیریئرکی بہترین بولنگ کی اور10اوورزمیں صرف30 رنزدےکر5 کھلاڑیوں کا شکارکیا۔ محمدعامرکےاسپیل کی اہم بات یہ تھی کہ انہیں صرف ایک چوکا لگا جبکہ فاسٹ بولرنے 2 اوورمیڈ ان بھی کرائے۔ صرف اتناہی نہیں محمد عامرنےپہلی مرتبہ ایک روزہ میچوں میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

میچ میں بہتر آغاز ملنے کےبعدایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم 350 سے زائد رنزکا ہدف دینے میں کامیاب ہوجائےگی،تاہم محمدعامرکی شانداربولنگ سےدفاعی چیمپیئن49 اوورزمیں307 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔