"صرف گو نیازی گونہیں کرنا، گھرتک چھوڑکرآناہے"



(24 نیوز)مریم نواز کی ظفروال کی سیاسی پچ پر جارحانہ اننگز، وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ظفروال پہنچیں تو ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ ظفروال میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا تھا کہ لاڈلے کی خاطرآئین وقانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ نیازی کوصرف گونہیں کہنا، گھرتک چھوڑکرآنا ہوگا۔ چندروز میں یہ خود این آر او مانگتے پھریں گے۔رات نیاپاکستان بننےلگاتھاکہ اچانک آوازبند ہوگئی، کسی میں جرات ہےلاڈلےکوکٹہرےمیں کھڑاکرے،نیازی عوام کومشکل میں ڈال کرلندن فرار ہوجائےگا،  نیازی کےبچے، سب کچھ وہیں ہے۔

 مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام پر قیامت برپاکردی گئی، ملک میں ریڑھی بان سمیت کوئی خوش نہیں۔ دوسروں کامال کھانے والےکوکیااحساس مہنگائی کیاہوتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer