غیرذمہ دارانہ بیٹنگ لے ڈوبی، بڑے معرکے میں شاہین ناکام

غیرذمہ دارانہ بیٹنگ لے ڈوبی، بڑے معرکے میں شاہین ناکام


 ٹاؤنٹن(24 نیوز) پاکستانی بلےبازوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کولےڈوبی، آسٹریلیا نے پاکستان کو41 رنزسے شکست دیدی،  کینگروز نے شاہینوں کو 308 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم 266 رنزبناسکی۔

 ٹاؤنٹن کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھلیے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم محمد عامر کی شاندار بولنگ کے باعث 49 اوورزمیں307 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔  آسٹریلیاکی جانب سے ڈیوڈ وارنزنے107 اورایرون فنچ نے 82 رنزکی اننگزکھیلی۔ اسٹیوسمتھ10،میکسیویل20،عثمان خواجہ18،شان مارش23 رنزبناسکے. پاکستان کےمحمد عامرنے5وکٹیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 شکارکیے۔

جواب میں پاکستانی بیٹسمینوں نے باؤلرزکی محنت پرپانی پھیردیااور کنیگروزکے308 رنزکے ہدف کو پہاڑ بنالیا۔ فخرزمان نے کھاتہ ہی نہ کھولاجبکہ امام الحق نےسست رفتاری سے53 رنزکی اننگز کھیلی۔ بابراعظم نے30رنز بنائے،محمدحفیظ اچھی بیٹنگ کرکےخراب ترین شاٹ ماربیٹھے۔ شعیب ملک صفر پر چلتے بنے، محمد آصف نےپہلے3کیچ چھوڑےپھر5رنزجوڑے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

حسن علی کے جارحانہ32،وہاب ریاض کےشاندار45اورکپتان سرفرازاحمدکے40 رنزٹیم کو شکست سے نہ بچاسکےاور پوری ٹیم 45.4اوورزمیں266رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیاکےکمنزنے3،اسٹارک اوررچرڈسن نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔