پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں


کراچی(24نیوز) انتظامات بھی مکمل، سیکیورٹی بھی سخت، پی ایس ایل سیزن 3کے فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق غیر ملکی کنسلٹنٹ کی ٹیم سیکیورٹی کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی۔ کنسلٹنٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تزئین و آرائش کے کام اور سیکورٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور تمام تر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کے بعد ہاکی لیگ،حتمی فیصلہ سامنے آ گیا 

 دوسری جانب پی ایس ایل فائنل کے پیش نظر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے پولیس ٹیم کو تربیتی فراہم کرنے کے لیے آئی سی سی کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ جو 18 اور19 مارچ کو پولیس کو 2 روزہ ٹریننگ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل3 کا فائنل، نجم سیٹھی اور مراد علی شاہ کی ملاقات، رینجرز کا اہم اجلاس 

 واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کے فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی سیکورٹی ٹیم نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ جائزہ لینے کے بعدسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کااظہار کیا۔ آئی سی سی کی خصوصی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔