عاطف اسلم کو سالگرہ مبارک ، زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

عاطف اسلم کو سالگرہ مبارک ، زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟


لاہور(24نیوز) عاطف اسلم نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار ہیں، جن کے گانوں کی دنیا بھر میں شہرت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ عاطف اسلم وزیرآباد میں پیدا ہوئے۔ راولپنڈی اور لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ وہ انڈر 19کرکٹ ٹیم کے لئے بھی منتخب ہوئے۔ مگرموسیقی سے جنون کی حد تک لگاونے انہیں جلد گلوکار بنا دیا۔ان کا گانا عادت بہت مقبول ہوا۔ عاطف اسلم کی پہلی البم جل پری مشہور ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار راحت فتح علی خان ”کنگال“ہوگئے 

عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے بالی ووڈ فلموں میں ان کے گانوں کے لئے موسیقی ترتیب دی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ نوجوان نسل کے گلوکار عاطف اسلم 35برس کے ہو گئے۔ ان کے گانوں کی دنیا بھر میں دھوم ہے۔