سینیٹ چیئرمین انتخاب، پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف نے مشترکہ امیدوارنامزد کر دیا

سینیٹ چیئرمین انتخاب، پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف نے مشترکہ امیدوارنامزد کر دیا


کوئٹہ(24نیوز) سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے بلوچستان کے میرصادق سنجرانی کومشترکہ امیدوارنامزد کیا،ان کا تعلق ضلع چاغی کے علاقہ نوکنڈی سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق میر صادق سنجرانی 14اپریل 1978کوبلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقہ نوکنڈی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی میں ہی حاصل کی۔بلوچستان یونیورسٹی سے ماسٹرزکا امتحان پاس کیا۔ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی کا شمار علاقہ کے قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے اوروہ ان دنوں ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں۔میر صادق سنجرانی 5 بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ان کے ایک بھائی اعجاز سنجرانی نواب ثنا اللہ زہری کے دور حکومت میں محکمہ ریونیو کے مشیر بنے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ انتخاب،حکومتی اتحاد کو بڑی حمایت مل گئی 

 علاوہ ازیں حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا۔میرصادق سنجرانی کے ایک بھائی محمد رازق سنجرانی سیندھک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے۔میر صادق سنجرانی 1998میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کواڈینیٹر رہے۔واضح رہے کہ2008 میں جب یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم پاکستان بنے تو ان کی جانب سے قائم کئےگئے شکایات سیل کا سربراہ میر صادق سنجرانی کو بنایا گیا اور وہ 5سال تک اس سیل کے سربراہ رہے۔ صادق سنجرانی نے 3 مارچ 2018کو بلوچستان سے آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کرکےسینیٹر منتخب ہوئے۔