سینیٹ حلف برداری کے دوران کرشنہ کماری سب کی توجہ کا مرکز کیسے بن گئیں؟


اسلام آباد(24نیوز) کرشنہ کماری کوہلی سینیٹ میں توجہ کا مرکز بن گئیں، نومنتخب سینیٹر روایتی لباس پہن کر سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئیں۔

پاکستان میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اقلیتی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی کرشنا کماری سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے خواتین کی نشست پر کامیاب ہونے والی سینیٹر کرشنا کولہی نے آج حلف اٹھا لیا۔ کرشنا کے ساتھ ان کے والدین بھی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے سینیٹ ہال آئے، انہوں نے بھی روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راجہ ظفرالحق کون ہیں؟

اس موقع پر  سینیٹ نشست کے لیے ٹکٹ دینے پر پیپلز پارٹی کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ کرشنا کماری کا تعلق صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر کے ڈسٹرکٹ نگر پارکر کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔