سینیٹ گیلری میں ہاتھا پائی، ن لیگ، پی ٹی آئی ، پی پی پی آمنے سامنے


اسلام آباد(24نیوز) سینیٹ کے باہر ن لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ سینیٹ کے سیکیورٹی اہلکار موقع سے غائب ہیں۔ کارکن ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

ویڈیو  دیکھیں:

تفصیلات کے مطابق نتائج سامنے آنے کے بعد ایم این اے حامد الحق اور ن لیگی کارکنان میں جھگڑا ہو گیا۔  بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ایم این اے حامد الحق کا کہنا ہے کہ سب لوگ اپنی پارٹی کے نعرے لگا رہے تھے تو میں نے بھی عمران خان کا نعرا لگایا اسی دوران ایک شخص آیا اور مجھے گلے سے پکڑ کے کھینچا

مزید دیکھیں:

سینیٹ کے اندر اس معاملے کے بعد سینیٹ کے باہر ن لیگ، پی ٹی آئی ، پی پی پی آمنے سامنے آ گئے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔