پاکستان سپر لیگ کا لیگ مرحلہ مکمل، پشاور اور کوئٹہ کی ٹاپ پوزیشن

پاکستان سپر لیگ کا لیگ مرحلہ مکمل، پشاور اور کوئٹہ کی ٹاپ پوزیشن


کراچی (24نیوز) پاکستان سپرلیگ کالیگ مرحلہ مکمل ہوگیا۔ لاہورقلندرزاس باربھی آخری نمبرپررہی، پشاورزلمی کراچی کنگز کو شکست دے کر پوانٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرپہنچ گئی،13 مارچ کوپہلے پلے آف میں کوئٹہ کلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کا چوتھا مرحلہ مکمل،لیگ روانڈ کے آخری روز دو میچز ہوئے،پہلا مقابلہ لاہور قلندرز کا ملطان سلطان کے درمیان ہوا۔ لاہورقلندرزنے ملتان سلطانز کو صرف141رنز کا ہدف دیا،فخرزمان53رنزبناکرنمایاں رہے،ملتان کے محمد عباس نے 3 اور شاہد آفریدی 2وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان سلطانزنے ہدف13ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا،ملتان کے شان مسعود48اور چارلس41رنز بناکرنمایاں رہے۔لاہور قلندرز اس بار بھی پی ایس ایل میں آخری نمبرپر رہی،ملتان کی ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرسکی۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 204 رنز کا ہدف دیا،کامران اکمل 86 اور امام الحق 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں 142رنز بناسکی،کولن انگرم 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جیت کے ساتھ ہی زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرآگئی، کوئٹہ دوسرے،اسلام آباد تیسرے اور کراچی کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔پی ایس ایل کا پہلا پلےآف 13 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں ہوگا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔