بھارت کی آبی دہشتگردی، پاکستان نے اہم فیصلہ کرلیا

بھارت کی آبی دہشتگردی، پاکستان نے اہم فیصلہ کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان نے بھارت کی آبی جارحیت کاجواب دینے کیلئے عالمی بینک سے رجوع کرنےکا فیصلہ کرلیا، پاکستان انڈس واٹرکمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پانی بندکیا گیاتومعاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا پر آبی جارحیت سے متعلق چلنے والی خبروں کا معاملہ پرانڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اگر اب کوئی آبی جارحیت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جاے گا، بھارت نے سندہ طاس معاہدے اور بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی تو تمام عالمی فورمز سے رجوع کیا جاے گا، بھارتی حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ اگر آبی جارحیت کی تو عالمی بینک سے رجوع کریں گے، دوسری جانب مودی سرکار نے دریائے راوی، ستلج اور بیاس پر 3 نئے ڈیموں کی تعمیر کی منظوری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، دریائے ستلج پر شاہ کنڈی ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کاکہناتھاکہ مودی سرکار نے راوی اور بیاس کو آپس میں لنک کرنے کے منصوبے اور دریاے راوی پر  ڈیم کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی ہے،نئے ڈیموں کی تعمیر سے تینوں دریاؤں سے پاکستان آنے والا اضافی پانی مکمل طور پر رک جائے گا، بھارت ڈیموں کی تعمیر سے168ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرے گا، حکام وزارت آبی وسائل کے مطابق ڈیموں کی تعمیر کی منظوری سے پہلے پاکستانی اداروں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER