طویل خاموشی کے بعد نجم سیٹھی کی چڑیا بول پڑی



لندن(24نیوز)معروف صحافی،سابق چیئرمین پی سی بی اور سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی ایک بار پھر میڈیا میں واپسی ہوگئی ،طویل خاموشی کے بعد ان  کی چڑیا 24نیوز پر بولنے لگی،پاکستان کے سیاسی حالات کے بارے میں پیشنگوئی کرکے ہلچل مچادی۔

میاں محمد نواز شریف ڈٹ گئے ہیں

معروف صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی کوٹ لکھپت جیل میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات اور خورشید شاہ کے بیانات بہت اہم ہیں، میاں محمد نواز شریف ڈٹ گئے ہیں اور حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،وہ ہسپتال بھی نہیں جائینگے اور کسی سے ڈیل بھی نہیں کرینگے، سوشل میڈیا پر ان کیلئے مہم بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

انہوں نے کہا ہے کہ  میاں محمد نواز شریف کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کامیاب ہورہی ہے،دبائو بڑھ رہا ہے،مسلم لیگ ن 23مارچ کو کچھ کرنے جارہی ہے،پورے ملک میں احتجاج بھی کیا جاسکتا ہے،مریم نواز کی خاموشی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ خاموش نہیں ہیں حالیہ مہم کے پیچھے ان کا ہی ہاتھ ہوسکتا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی، خطرہ ابھی ٹلا نہیں

نجم سیٹھی نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے خدشات پر بھی گفتگو کی،ان کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں،بھارت کے انتخابات تک معاملات خراب ہونے کا خدشہ ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خدشات درست ہیں،کالعدم تنظیموں کیخلاف حالیہ آپریشن سے بھی کچھ ہوسکتا ہے،نریندر مودی کبھی بھی مقبوضہ کشمیر میں پر و پاکستانی جماعت کی حکومت نہیں چاہے گا،اسی لیے وہاں انتخابات بھی موخر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں اب کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں،یہ مسئلہ عالمی بن چکا ہے،بھارت بھی دبائو بڑھ رہا ہے،انٹرنیشنل میڈیا میں پہلی مرتبہ کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی جارحیت کیخلاف مضامین لکھے جارہے ہیں۔

پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جائے گا

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کم کرنے میں سعودی عرب اور امریکہ کا کردار ہے،ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے اچتجاج کا کوئی خیر خواہ نتیجہ نہیں نکلے گا،جو احتجاج پہلے کرنا چاہئیے تھا وہ اب کیا جارہا ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ پانی سر سے گزرنے کے بعد جاگتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی تلوار ہم پر لٹکتی رہے گی لیکن اس کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جائیگا،اگر ایسا ہوتا ہے تو دنیا کیلئے پاکستان کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

یاد رہے نجم سیٹھی شو  لندن سٹوڈیو سےسوموار سے جمعرات 24نیوز ،یوکے44پر آن ائیر ہوا کرے گا۔عرفان ہاشمی اس شو کے میزبان ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer