گلی بوائے کے بعد ’’گلی گرل‘‘میدان میں آگئی،سوشل میڈیا پر دھوم

گلی بوائے کے بعد ’’گلی گرل‘‘میدان میں آگئی،سوشل میڈیا پر دھوم


لاہور(24نیوز)بالی ووڈ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا نام تو آپ نے سنا ہوگا لیکن اب ’’ گلی گرل ‘‘کی بھی دھوم مچ رہی ہے۔

موبائل کو الماری میں رکھ کر ریپ ریکارڈ کرنا ہے تو حیران کن، لیکن ایوا نے ریکارڈنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کی اور وہاں بیٹھ کر یہ ریکارڈنگ کی۔ لیاری کراچی کی رہنے والی ایوا بلوچ کہتی ہیں کہ میرے کزنز نے میری حوصلہ افزائی کی اور بھائی کو بھی سمجھایا۔ کہتی ہیں کہ نقاب میں ہی رہ کر آگے بڑھنا اور یہ کام کرنا چاہتی ہوں۔

اس سوال کے جواب میں وہ کہتی ہیں کہ مارش میلو کے بھی تو لاکھوں فالورز ہیں لیکن اسے کسی نے انھیں نہیں دیکھا،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےایوا کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے گاتی رہی ہیں۔ ایمینم کے ریپس سے وہ بہت متاثر ہوئیں لیکن آج کل وہ دیسی آرٹسٹس کو زیادہ سنتی ہیں کیونکہ وہ سمجھ بھی آتی ہے۔کچھ لوگوں نے تنقید کی تو کچھ نے میرے کام کو سراہا ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

سیکریٹ سپر سٹار کے نام سے ایک انڈین فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایوا نے بتایا کہ میں نے وہ فلم بہت بار دیکھی ہے اور ہر کوئی مجھے کہتا تھا کہ یہ تمھاری کہانی ہے،لیاری کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے اور میں اس مسئلے کو سامنے لانا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کے موضوع پر بھی کچھ لکھنا چاہتی ہوں،انہوں نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس کے بول ہیں کہ جب زندگی اپنی ہے،تو مرضی دوسروں کی کیوں؟۔۔جیسا چاہے جی لے گی میں۔۔تکلیف دوسروں کو ہوتی کیوں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer