ماں ڈائن بن گئی،بیٹے کا خون پینے لگی



 جلالپور بھٹیاں(24نیوز) آپ نے اکثر فلموں اور ڈراموں میں تو ڈریکولا اور ایسے کئی آدم خور کردار دیکھے ہیں جو نہ صرف انسانوں کا خون پیتے ہیں بلکہ انسان کا گوشت بھی کھاتے ہیں تاہم جلال پور بھٹیاں میں ماں نے اپنے ہی بیٹے کا خون پینا شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ ذوالفقار کا کہنا تھا کہ اس کی ماں نے امتحان کی تیاری نہ کرنے پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،ذوالفقار کا کہنا تھاکہ  ماں نے تیز دھار آلے سے اس کے جسم پر کٹ لگایا اور خون پیا، اس کی ماں اکثر اس کا خون پیتی رہتی ہے اور کہتی ہے کہ خون پینے سے بہت مزہ آتا ہے،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ مقامی افراد نے دروازے توڑ کر بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا، اپنے بیٹےکو چھریوں سےزخمی کرنے والی عورت کو گرفتار کرلیا، بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ بچے نے انکشاف کیا اسکی والدہ خون پیتی ہے،اس کی والدہ پہلے بھی کٹ لگا کر خون پیتی تھی اس واقعہ سے پہلے بھی میری والدہ میرا خون پیتی اور کہتی تھی خون پینے سے بہت مزہ آتا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER