امریکی ریاست میں انسان کی بجائے بکری میئر منتخب

امریکی ریاست میں انسان کی بجائے بکری میئر منتخب


واشنگٹن(24نیوز) امریکی ریاست ورمانٹ کے ایک قصبے میں نئی میئرانسان نہیں بلکہ ایک بکری ہے،اس بکری نے میئر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے کم و بیش 15 امیدواروں کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورمانٹ کے ایک قصبے میں عوام نے نئی میئرانسان نہیں بلکہ ایک بکری کو منتخب کیا، تقریباً ڈھائی ہزار آبادی کے قصبے فیئر ہیون کی نئی میئر لنکن کو ایک سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے،فیئر ہیون کا سرکاری طور پر کوئی میئر نہیں ہے، البتہ حکومت نے وہاں جوزف گنٹر کو ٹاؤن منیجر کے طور پر تعینات کیا ہوا ہے جسے تقریباً میئر ہی کے اختیارات حاصل ہیں،قصبے کے رہائشی چاہتے ہیں مقامی معاملات چلانے اور قصبے کو ترقی دینے کے لیے ان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا کوئی عہدے دار موجود ہو، جو ان کی ضروریات اور خواہشات کو سمجھ سکے۔

وہ یہ بھی کہتے ہیں اپنا میئر خود منتخب کرنا ان کا جمہوری حق ہے،بکری کو ووٹوں کے ذریعے میئر منتخب کرنا دراصل ایک خوشگوار انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا بھی ہے،امریکہ میں ایک بکری کا میئر منتخب ہونا، ایسا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل ریاست مشی گن کے ایک قصبے اومینا‘ میں سویٹ ٹارٹ‘ نامی ایک بلی میئر بن چکی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER