"میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں"



کراچی (24 نیوز)ویسٹ انڈیز کے مایاناز بلے بازاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈ کا کہنا ہے کہ کراچی سے کافی یادیں جڑی ہیں، عمران خان جس طرح ٹیم کو لے کر چلتے تھے اسی طرح ملک کی بھی کمان سمبھالیں گے۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویو رچرڈ کا کہنا تھا میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ کھیل چکا ہوں وہ ایک فائٹر کرکٹر تھے، انہوں نے جاوید میانداد کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھی کرکٹر ہیں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ویو رچرڈ نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک اچھی پوزیشن میں ہے،  آگے بھی ایسی پرفارمنس برقرار رکھیں گے، انہوں نے کراچی کے شائقین اور ماحول کو خوشگوار قرار دیا اور سلام پاکستان کا نعرہ بھی لگایا۔

ویو رچرڈ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل مقامی کھلاڑیوں کو انکے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔اگر آپ اچھے کرکٹر ہیں تو کسی بھی فارمٹ میں بہتر پرفارم کر سکتے ہیں۔