وزیر اعظم عمران خان کو خوشیاں چڑھ گئیں،قوم کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کو خوشیاں چڑھ گئیں،قوم کو مبارکباد


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کو کی محنت رنگ لے آئی ڈیمز فنڈ میں دس ارب روپے جمع ہو گئے،قوم کو مبارکباد بھی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کےحکم پر جولائی میں ڈیم فنڈ قائم کیا گیا،جس میں 12 مارچ کو اس فنڈ میں جمع ہونے والی رقم 10 ارب روپے تک پہنچ گئی، سٹیٹ بینک کے مطابق فنڈ میں 8 ارب 5 کروڑ روپے پاکستان سے جمع کرائے گئے جبکہ ایک ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے بیرون ملک سے چندہ دیا گیا،پاکستان سے ملنے والی رقم میں سے ایک ارب 10 کروڑ روپے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور ایک ارب روپے پاک فوج اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کر کے جمع کرائے گئے۔

عوام کی طرف سے ایس ایم ایس کے ذریعے مجموعی طور پر 14 کروڑ 4 لاکھ روپے عطیہ دیا گیا جبکہ بیرون ملک سے سب سے زیادہ 52 کروڑ 89 لاکھ روپے کا چندہ امریکا میں رہنے والوں نے دیا برطانیہ سے ڈیم فنڈ میں 36 کروڑ 89 لاکھ روپے جمع کرائے گئے، ذرائع کاکہناتھاکہ اگر چندہ ملنے کی یہی رفتار رہی اور روپے کی قدر بھی کم نا ہوئی تو ڈیم پر لاگت کی موجودہ رقم 129 سال میں پوری ہو گی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER