پاک فضائیہ کا بڑا کارنامہ، دشمن کو سانپ سونگھ گیا



اسلام آباد(24نیوز) پاک فضائیہ نےجے ایف 17تھنڈرطیارے سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

جے ایف تھنڈرکو دن اوررات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، دشمن نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔