عوام کیلئے خوشخبری! اشیائے خورونوش سستی ملیں گی

عوام کیلئے خوشخبری! اشیائے خورونوش سستی ملیں گی


اسلام آباد(24نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے2 ارب روپے کے رمضان پیکج 2019کی منظوری دیدی ہے. رمضان پیکج کے تحت صارفین کو ماہ صیام میں یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیا فراہم کی جائیں گی۔ ای سی سی نے پاکستان پوسٹ کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اندورنی ملک ڈاک کے نئے نرخ مقررکرنے کی منظوری بھی دیدی ہے. 

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا.کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دیدی. اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکسٹائل ڈویژن کے لیے ایک کروڑ 69 لاکھ روپے اور ایف بی آر کی ستعداد کار بڑھانے کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹس منظور کرلیں۔ 

ای سی سی نے پاکستان اسٹیل مل کے وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء کو اکتوبر تا دسمبر 2018 تنخواہ، گریجوئٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کیلئے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی.

اجلاس میں سرکاری کمپنی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی, این ٹی سی کا بجٹ اب وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کیا جائیگا ،وزارت خزانہ کو قومی مالی شمولیت پروگرام کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دیدی گئی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔