گجرات میں دولہا نے شادی کی پہلی رات خودکشی کرلی

10:52 AM, 12 مئی, 2018

وقار نیازی

گجرات (24 نیوز) نئی نویلی بیوی سے ناچاقی یا خود کشی؟  گجرات میں شادی والا گھرصف ماتم میں بدل گیا۔سہاگ رات دولہا نے مبینہ طورپر گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی۔ ابرار کی لاش درخت کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
گجرات کے افضل کے گھرمیں خوشیوں کا سماں تھا۔ ہر طرف شہنائیوں کی گونج تھی۔  بیٹا ابرارشادی کی تمام رسومات کے بعد اپنی دلہن زنیرہ کو ڈھول کی تھاپ پر بڑے چاو کے ساتھ بیاہ کرلایا۔دوستوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔مگر پھر اچانک کیا ہوا کہ ہنستا مسکراتا دولہا موت کو گلے لگانے پر تیا رہوگیا۔ ابرارنے سہاگ رات گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ثناء چیمہ کے قتل کا ’ڈراپ سین‘ ہو گیا

ابرار کی لاش گھر کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔ دولہے کے والد کاکہنا ہے کہ رات ابرار ٹھیک ٹھاک کمرے میں گیا۔ صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھے تو کمرے کا دروازہ کھلا تھا ۔ بہو نے بتایا کہ ابرار ایک بجے ہی چلا گیا تھا۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کےبعد پتہ چلے گاکہ یہ خودکشی ہے یا کوئی اورمعاملہ ہے۔پولیس نے درخت سےلٹکتی لاش کو قبضہ میں لے لیا اور پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں