عامر خان کی”بیٹی“کا تلخ انکشاف

11:04 AM, 12 مئی, 2018

ممبئی( ویب ڈیسک)خوبصورت اور معصوم ادائیں رکھنے والی” دنگل “کی گیتا پھوگٹ کا نام تو سنا ہو گا اس کی اداکاری نے بھی آپ کومتاثر کیا ہوگا۔
جی ہاں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ” دنگل “ میں بیٹی کا کردار نبھانے والی کشمیری لڑکی زائرہ وسیم عرف گیتا پھوگٹ نے ’سیکریٹ سپر اسٹار“ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منایا.

پڑھنا مت بھولیں: گجرات میں دولہا نے شادی کی پہلی رات خودکشی کرلی

زائرہ وسیم سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں،انسٹا گرام،ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز بھی ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا انکشاف کیا ہے کہ جس سے اس کے چاہنے والے اداس ہوگئے ہیں،بالی ووڈ اسٹار زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ میں گزشتہ 4 سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی مگر میں اس سے انکاری تھی لیکن اب میں اسے تسلیم کرتی ہوں کہ میں ایک بڑے عرصے تک ذہنی تناو کا شکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈپریشن کے دورے پڑتے تھے اس کی وجہ سے دن میں 5 ، 5 بار بھی دوائیاں لینی پڑتی تھی، بے چینی، گھبراہٹ اورایک عجیب قسم کا خوف رہتا تھا اس وجہ سے آدھی رات کو بھی مجھے اسپتال لے جانا پڑتا تھا۔

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_) on

زائرہ وسیم نے کہا کہ ڈپریشن کی وجہ سے کبھی کبھی تو بہت دیر تک سوتی رہتی تھی اور کبھی کبھی تو مجھے ہفتوں کے ہفتوں نیند نہیں آتی تھی اور میں جانتی تھی کہ یہ سب میرے لئے ٹھیک نہیں جب کہ ڈاکٹرز اور لوگ بھی مجھے سمجھاتے تھے کہ آپ کی یہ ڈپریشن میں رہنے کی عمر نہیں ہے لیکن اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس حوالے سے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ بغیر کسی شرمند گی کے یہ بات شیئر کروں گی۔


زائرہ وسیم نے آخر میں کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی منتظر ہوں کیوں کہ اس با برکت مہینے میں ان چیزوں سے نکالنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیئے گا۔

مزیدخبریں