راولپنڈی کی”بم گرل“ لڑکیوں کیلئے مثال بن گئی

راولپنڈی کی”بم گرل“ لڑکیوں کیلئے مثال بن گئی


راولپنڈی (24نیوز)ہمارے معاشرے کی ریت ہے کہ خاتون کو بیکار سمجھا جاتا ہے اور اسے صنف نازک ہونے کے باعث کسی اعتماد کے قابل نہیں سمجھا جاتا ہے یہ عورت جب اپنے بل بوتے پر کچھ کرگزرتی ہے تو پھر سارے اس کے معترف ٹھہرتے ہیں۔
جی ہاں ! راولپنڈی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل عطیہ بتول نے مشکل ترین ٹاسک لے تہلکہ مچا دیا، عطیہ بم ڈسپوزل سکواڈ میں شامل ہو کر پنجاب پولیس کی پہلی نڈر کانسٹیبل بن گئیں
ستائیس سالہ عطیہ بتول بہادری کی مثال ہیں،دوسری خواتین کیلئے رول ماڈل بھی۔جس نے بم ڈسپوزل سکواڈ میں شمولیت اختیار کرکے ثابت کر دیا کہ اس ملک کی بیٹیاں اپنی جان پر کھیل کر کس طرح دوسروں کی جان بچا سکتی ہیں۔
عطیہ بتول کا کہنا ہے کہ اسے شروع سے ہی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا شوق تھا۔ قربانی کے جذبے نے دلیر کیا۔۔۔تحریک پاکستان میں بھی عورتوں کا اہم رول رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی”بیٹی“کا تلخ انکشاف

مردوں میں کام کرتے وقت مجھے محسوس ہی نہیں ہوتا کہ میں عورت ہوں یا مرد۔پڑھی لکھی بچیوں سے اپیل ہے کہ باہر نکلیں اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔
عطیہ بتول نے عملی کردار سے نہ صرف عورت کو مضبوط ثابت کیا بلکہ پنجاب پولیس کانام بھی روشن کیا۔
یادر رہے عطیہ بتول کی طرح کئی خواتین مختلف دفاتر،فورسز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں،صرف یہی نہیں خواتین ارکان اسمبلی بھی ہیں،سینیٹ میں تو اپوزیشن لیڈر بھی ایک خاتون ہے جن کا پیپلزپارٹی سے تعلق ہے۔