ملتان میں سپیڈوبس گڑھے میں جا گری

ملتان میں سپیڈوبس گڑھے میں جا گری


ملتان (24نیوز) ناقص مٹیریل  اور انتظامیہ کی جانب سے غفلت اور  دیے گئے بجٹ میں سے کرپشن کے باعث روڈ کی تعمیر ٹھیک نہ کرنے کی وجہ سے سپیڈو بس گڑھے میں جا گری۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم ڈی اے چوک کے قریب سپیڈو بس گڑھے میں جا گری،  سڑک پر نئی سیوریج لائن ڈیڑھ ماہ قبل ڈالی گئی تھی۔ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود ابھی تک بس نکالی نہیں جاسکی۔

اب سوال یہ ہے کہ اس بس کا گڑھے میں گر جانے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے والوں کا ازالہ کون کرے گا۔ یہ پنجاب حکومت کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔