چیف جسٹس جیل پہنچ گئے

چیف جسٹس جیل پہنچ گئے


کراچی( 24نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت ختم کرتے ہی جیل پہنچ گئے ، جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے بننے والا کھانا خود کھا کر اس کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیگر جج صاحبان اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ کراچی سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس قیدیوں کے مختلف بیرکس میں گئے اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے قیدیوں کے لیے بنایا گیا کھانا کھا کر اس کا معائنہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سندھ کے عوام پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کرتے سڑکوں پر آگئے

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

دورے کے دوران قیدیوں نے چیف جسٹس کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیئے، کئی قیدیوں نے شکایت کی کہ سزائیں پوری ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کی سزا مکمل ہو چکی تو رہائی مل جائے گی، جسٹس ثاقب نثار نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

 یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کے الیکٹرک پر برہم،بڑا حکم دیدیا

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی سینٹرل جیل کے انتظامات دیگر صوبوں سے بہتر ہیں، جن قیدیوں کو ریلیف مل سکتا ہے ان کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔