میشاشفیع نےعلی ظفرکےلیگل نوٹس کاجواب دےدیا

میشاشفیع نےعلی ظفرکےلیگل نوٹس کاجواب دےدیا


لاہور( 24نیوز) میشاشفیع نےعلی ظفرکےلیگل نوٹس کاجواب دےدیا ۔میشا شفیع کا کہنا ہے کہ علی ظفرپر جو الزامات لگائے وہ درست اورحقائق پرمبنی ہیں،میرے بعد بھی دیگر خواتین نےعلی ظفرپران الزامات کودہرایا.

ایک ٹویٹ نے ہلا کر رکھ دی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور وہ ٹویٹ کیا میشاء شفیع نے، کہ علی ظفر ان کو جنسی ہراساں کرتے ہیں ۔ہونا کیا تھا پھر علی ظفر نے دیا ایک ارب کا لیگل نوٹس جس کا اب آگیا میشا کی جانب سے جواب,  میشاء کا موقف ہے کہ وہ سچی اور اپنے موقف پر قائم ہیں لہذا میں بھی عدالت جاؤں گی. 

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی انتہائی متنازع ویڈیو سامنے آ گئی

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

قانونی نوٹس کا جواب میشا شفیع کے وکلا نے بھیج دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میشا نے جھوٹ نہیں بلکہ حقیقت بتائی ہے ، مزید لکھا گیا کہ اداکارہ کا تعلق ادبی خاندان سے ہے  وہ کسی پر فضول تہمت نہیں لگا سکتیں۔میشا شفیع نے کہا اگر علی ظفر نے  نوٹس واپس نہ لیا تو وہ سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کریں گی۔

میشاء کا نوٹس آیا معروف قانون دان حنا جیلانی کی جانب سے اور اب علی ظفر کے وکلاء کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں یہ بھی جلد ہی پتہ چلے گا ۔