آئرلینڈ کا پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ، شاہینوں کے چھکے چھڑواودیے


(24 نیوز) آئرلینڈ کا پہلے اورتاریخی ٹیسٹ میچ کاشاندار آغاز، پاکستان کے اوپنر آتے ہی چلتے بنے، اظہرعلیامام الحق 7رنز بنا سکے، ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی، امام الحق اورفہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ ملی۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز بڑے شاندار طریقہ سے کیا۔ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان ٹیم نے میچ شروع ہوتے ہی دھاک بٹھا دی۔ آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کے اوپنرآتے ہی چلتے بنے۔ بوئڈ رینکن نے اظہرعلی کو چلتا کیا تو ٹم مرتگ نے امام الحق کوپویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کے اوپنر13 کے مجموعی اسکورپرپویلین لوٹ گئے، اظہرعلی نے 4 اورامام الحق نے 7رنز بنائے۔ پاکستان نے امام الحق اورفہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دی، پلینگ الیون میں حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، سرفرازاحمد کے نام شامل ہیں۔ شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس اور راحت علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔تاریخی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ہورہا ہے۔ پہلے دن کا کھیل بارش کے بغیر نہیں ہوسکا۔