ہاکی شائقین کیلئے افسوس ناک خبر، اولمپیئن منصوراحمد انتقال کرگئے


 کراچی (24 نیوز) منصور احمد اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کر دنیا سے چلے گئے۔ سابق گول کیپرکئی ماہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ جمعہ کی صبح ہسپتال میں منصوراحمد کی طبعیت اچانک بگڑگئی۔

24نیوز ذرائع کے مطابق اولمپئن منصوراحمد دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپرکئی ماہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ہاکی کے میدان میں پاکستانی پرچم بلند کرنے والے گول کیپرمنصوراحمد دل کے ہاتھوں جان کی بازی ہارگئے۔ وہ کئی ماہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ علاوہ ازیں منصوراحمد دل کا ٹرانسپلانٹ کرانا چاہتے تھے اورکرکٹرشاہدآفریدی نے اس سلسلے میں ان کی مدد کا وعدہ بھی کیا تھا۔

جمعہ کی صبح اسپتال میں منصوراحمد کی طبعیت اچانک بگڑگئی اوروہ وینٹی لیٹر پر چلے گئے۔ جہاں ان کی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

منصوراحمد 1994 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ اس ورلڈکپ کی جیت کا سہرا بھی منصورکے ہی سرتھا، جنہوں نے فیصلہ کن پنلٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی دلائی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئرلینڈ کا پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ، شاہینوں کے چھکے چھڑواودیے

منصوراحمد نے تین اولمپک گیمز اورتین ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 10 چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹس میں بھی حصہ لیا۔