پاکستان نے نوجوان کو کچلنے والےامریکی سفارتکار کو امریکا جانے سے روک دیا


  24نیوز : پاکستان نے ٹریفک حادثے میں ملوث امریکی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل جوزف کو امریکا جانے سے روک دیا، ایف آئی اے نے کرنل جوزف کی پاسپورٹ تحویل میں لےلیا۔

تفصیلات جے مطابق ایف آئی اے نے کرنل جوزف کی پاسپورٹ تحویل میں لےکے پاکستان نے ٹریفک حادثے میں ملوث امریکی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل جوزف کو امریکا جانے سے روک دیا۔ امریکی سفارتکار کو لینے کے لیے پاکستان آنے والا امریکی طیارہ افغانستان روانہ ہوگیا۔ امریکا کی جانب سے ٹریفک حادثہ میں ملوث امریکی سفارت کار کو امریکا لے جانے کی کوشش ناکام.

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی ڈیڈلائن دیدی

 ٹریفک حادثے میں نوجوان عتیق کی ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو دفترخارجہ اور ایف آئی اے حکام نے واپس جانے کی اجازت نہ دی، جس کی وجہ سے امریکہ سے آیا ہوا سی 130طیارہ نور خان ایئر بیس سے کرنل جوزف کو لیے بغیر ہی بگرام ایئر فورس افغانستان کیلیے روانہ ہو گیا۔

پڑھنا نہ بھولیں:پاکستان کا امریکہ کو کرارا جواب، امریکی سفارتکاروں پر نئی پابندیوں کا اعلان

زرائع کے مطابق امریکہ سے کرنل جوزف کو واپس لینے کیلیے سی 130طیارہ اسلام آباد 12بجے پہنچا اور 4 گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد  واپس  نا کام لوٹ گیا۔ ایف آئی حکام نے ملزم سفارتکار کو واپس جانے کی اجازت نہ دی،  ایف آئی اے حکام نے کرنل جوزف کی پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے رکھی ہے۔ ادھر معاملے پر پولیس نے دفترخارجہ کے پروٹوکول ڈیپارنمنٹ سے رابطہ کیا تاہم دفترخارجہ حکام نے پولیس نے تحریری درخواست پر ہی جواب دینے کا کہے دیا ہے۔
یہ خبر ضرور پڑھیں:امریکی ڈیفنس اتاشی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے پولیس کا وزارت داخلہ کو خط

حکومت نے ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت میں ملوث امریکی سفارت کار کا نام پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل کر رکھا تھا اور اسلام آباد پولیس نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی لیکن سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ابھی تک ڈالا نہیں گیا۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیے:امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی،اوبامہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوگئے

عدالت نے اپنے حکم میں وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ہدایت جاری کردی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito