زائد المعیاد شناختی کارڈ والے ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی

زائد المعیاد شناختی کارڈ والے ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی


لاہور(24نیوز) عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کے لیے خوشخبری ،  ووٹ عوام کی ذمہ داری ہے، زائد المعیاد قومی  شناختی کارڈ  کے حامل افراد بھی  ووٹ  ڈال سکیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے زائد المعیاد قومی  شناختی کارڈ  کے حامل افراد کے لیےسہولت دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اگر کسی ووٹر کا زائد المیعاد  شناختی کارڈ  ہوا اور وہ کسی وجہ سےاپنا  شناختی کارڈ  دوبارہ نہیں بنوا سکا تو اسے اپنے اصل  شناختی کارڈ  پر  ووٹ  ڈالنےکی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: زائد المعیاد شناختی کارڈ کے حامل افراد یہ کام بھی کر سکتے ہیں

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ریٹرنگ افسران کو واضح ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔اس سب کا مقصد صرف ووٹ کو ضائع ہونے سے بچانا ہے۔

مزید جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں: