انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی


(24 نیوز) انگلینڈ نےدوسرےون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 12 رنز سے شکست دیدی، فخرزمان کی سنچری،بابراعظم اورآصف علی کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں،میزبان ٹیم نے شاہینوں کو 374 رنز کا ہدف دیا،قومی ٹیم361رنزبناسکی۔

پاکستان کاٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کا فیصلہ کارگرثابت نہ ہوا،قومی ٹیم کی گگلی چلی نہ اسپن،فاسٹ باؤلرز بھی بے بس نظرآئے۔انگلش بیٹسمینوں نے باؤلرزکی خوب درگت بنائی۔میزبان ٹیم کے اوپنرجیسن روئےنے87 رنزکی باری کھیلی،جونی بریسٹو نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہے، جوزبٹلرنے شاندار110رنزبنائے، کپتان آئن مورگن نے71 رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ نے 50 اوورز میں 373 رنز بنائے۔حسن علی کو10 اوورزمیں 81 رنزکی پٹائی برداشت کرنا پڑی، یاسرشاہ اورشاہین آفریدی ایک ایک وکٹ لے سکے۔

ہدف کےتعاقب میں شاہینوں نےانگلش باولرزکوکرارا جواب دیا،اوپنرزنے92رنزکاآغاز فراہم کیا،امام الحق 35رنزبناسکے۔ فخرزمان اوربابراعظم نے135رنزکی شرکت قائم کی،فخرزمان138رنزکی جارحانہ اننگزکھیل کرآوٹ ہوئے، بابراعظم اورآصف علی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ حارث سہیل14،عماد وسیم 8 اورفہیم اشرف3 بناسکے،کپتان سرفرازاحمد41اورحسن علی 4 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے،قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 361 رنز بناسکی۔

انگلینڈ کی طرف سے پلنکٹ اورویلی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔