شوہر کا موبائل چھیننا بیوی کو مہنگا پڑ گیا

شوہر کا موبائل چھیننا بیوی کو مہنگا پڑ گیا


سرگودھا ( 24نیوزموبائل کیوں چھینا؟ خاوند نے بیوی کو مار مار کر ادھموا کر ڈالا،تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےشہرسرگودھاوسط کے علاقہ 29 بلاک کی رہا ئشی خاتون رخسانہ بی بی کو اپنے خاوند پر دوسری عورت سے تعلقات کا شک تھا،جیسے ہی خاوند گھر داخل ہوا تو بیوی نے آگے بڑھ کر خاوند سے موبائل چھین لیا،جس پر اصغر علی نے تشدد کیا،رخسانہ بی بی کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔

تشدد کا شکار  ہونے والی خاتون کی جان اہل علاقہ نے ظالم شوہر سےچھڑوائی،خون میں لت پت خاتون کو ہسپتال منتقل کیا، مضروبہ خاتون کی دو بیٹیاں ہیں،گھریلو جھگڑے کی پاداش میں خاتون نے تھانہ اربن ایریا میں قانونی کارروائی کے لئے درخواست دے دی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER