پسند کی شادی جرم بن گئی،لڑکے کے سسرالیوں نے گھر اجاڑدیا،4جاں بحق

پسند کی شادی جرم بن گئی،لڑکے کے سسرالیوں نے گھر اجاڑدیا،4جاں بحق


بہاولپور (24نیوز)خیرپورٹامیوالی میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا،شادی کرنے والے جوڑے کے گھر میں گھس کر تین مسلح افراد نے اندھا دھند فاٸرنگ کردی، فاٸرنگ کے باعث دولہے کا بھاٸی ، والد اورماموں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

 فاٸرنگ کی زد میں أکرسونیا بی بی ، منظورماٸی ، پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے لاشوں  کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئےمقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔دولہے کی ساس اور ماموں نے کچھ دن قبل جوڑے کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس ذرائع  کے مطابق فاٸرنگ کرنے والےملزمان کا تعلق سمبڑیال ضلع سیالکوٹ سے ھے۔ تین ماہ قبل عاٸشہ اور راشد نےپسند کی شادی کی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer