نامورخاتون صحافی قتل



انقرہ( 24نیوز ) افغانستان کی پارلیمان میں ثقافتی امور سے منسلک مشیر مینا مانگل جو اس سے قبل صحافت کے پیشے سے بھی منسلک رہی ہیں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی پارلیمان میں ثقافتی امور سے منسلک مشیر مینا مانگل جو اس سے قبل صحافت کے پیشے سے بھی منسلک رہی ہیں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے,ان کی ہلاکت کی تصدیق افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کی ہے,افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن وزما فروغ نے ایک بیان میں بتایا کہ مانگل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے.

حکام کا کہنا ہے کہ انھیں سنیچر کو دارالحکومت کابل میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے کام پر جا رہی تھیں,پولیسں کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے, مانگل کی والدہ نے پولیس حکام سے قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل کی ہے،  مینا مانگل کی والدہ نے ‘مشتبہ قاتلوں کا نام بھی لیا ہے اور بتایا ہے کہ انھوں نے کچھ عرصہ قبل بھی مینا مانگل کو اغوا کیا تھا۔

مانگل نے اپنے صحافتی کریئر کے دوران مختلف ٹی وی چینلز پر میزبانی کے فرائض انجام دیے۔