عالمی امن ایک بار پھر خطرے میں، روس اور چین متحد

عالمی امن ایک بار پھر خطرے میں، روس اور چین متحد


نیویارک( 24نیوز ) 70ملکوں نےشمالی کوریاسےجوہری ہتھیارتلف کرنےکامطالبہ کردیا,فرانس کی جانب سے تیارکیے جانےوالے مسودے پرروس اورچین نےدستخط نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق70 ممالک نے عالمی امن کو درپیش خطرے کے پیش نظر شمالی کوریا سے اپنے جوہری ہتھیار ، بیلسٹک میزائل تلف کرنے کا مطالبہ کردیا,فرانس کی جانب سے تیار کیے جانے والے مسودے پر امریکا اور جنوبی کوریا کے علاوہ ایشیائی، لاطینی امریکا، افریقا اور یورپی ممالک نے بھی دستخط کیے، رپورٹ میں کہا گیا کہ روس اور چین نے شمالی کوریا کی حمایت کی اور مسودے پر دستخط نہیں کیے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے سپریم لیڈر کم جونگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان معاہدے کی ناکامی کے احتجاج کے طور پر ایک ہفتے کے دوران کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے 2 میزائلوں کے تجربے کیے تھے، میزائل تجربات کے بعد 15 ممالک نے ازخود مسودے پر دستخط کیے۔