راولپنڈی کےشہری بچ گئے

راولپنڈی کےشہری بچ گئے


راولپنڈی ( 24نیوز )  پنجاب فوڈاتھارٹی بھی ایکشن میں آگیا، راولپنڈی کےشہری خراب گوشت سےبچ گئے،فوڈاتھارٹی نے1ہزار60کلوناقص گوشت برآمدکرکےڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق باغ سرداراں اللہ والی مسجد کے علاقے میں چھاپہ مار رحمان بیف شاپ کے گودام سے ناقص گوشت برآمد کیا گیا،بیف شاپ اور گودام سیل، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 1060 کلو گرام ناقص اور باسی گوشت ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔

عوامی شکایت موصول ہونے پر ویٹنری آفیسر کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی، باسی گوشت کے استعمال سے نظام انہضام کی موزی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کےمطابق عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER