پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ کی شہری پر فائرنگ،ویڈیو وائرل

پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ کی شہری پر فائرنگ،ویڈیو وائرل


کراچی(24نیوز)کراچی میں شارع فیصل پر شہری اور پٹرول پمپ کے ملازمین میں جھگڑا ہوگیا،مشتعل سکیورٹی گارڈ نے شہری پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کی فوٹیج ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کر لی، آئی جی سندھ نے پیٹرول پمپ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سےتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

پمپ پر موجود عملہ , منیجر اور گارڈ بھی صارفین سے دست و گریباں ہوگئے , سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی تو شہریوں نے وڈیو بنالی جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی،شہریوں کاکہناہے کہ پیڑول چوری کرنے پرمذمت کی توگارڈ نے فائرنگ کردی ، پیٹرول کاعملہ معاملے سے بے خبررہتاہے ۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی , آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پمپس عملے کا پیٹرول کم دینا معمول بنتا جارہا ہے۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضیاء السلام نامی سیکیورٹی کمپنی کے منیجر اور گارڈ ملوک کو حراست میں لے لیا . پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے لیے متاثرہ شہری کا انتظار ہے . 

اظہر تھراج

Senior Content Writer