ساہیوال: اراضی کا تنازع، خاتون سمیت 2 افراد قتل

ساہیوال: اراضی کا تنازع، خاتون سمیت 2 افراد قتل


ساہیوال(24نیوز) ساہیوال میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ملزم نواز نے اپنے بھائی کی ساس اور سالے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ساہیوال  کے  نواحی علاقے بلو آنا 60جی ڈی میں زمین کے تنازعے پر خاتون سمیت دوافراد قتل کردیئے گئے۔ نواز عرف ناجا نامی شخص نے اپنے بھائی کی ساس اور سالے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں حنیف اور اسکی والدہ فتح بی بی شامل ہیں۔

ملزم بھائی کے سسرال کی 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔