دوسرا ون ڈے، انگلش باؤلر کی جانب سے بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

دوسرا ون ڈے، انگلش باؤلر کی جانب سے بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی


(24 نیوز) انگلش فاسٹ باؤلرلیئم پلنکٹ نے جینٹل مین گیم کو داغدارکردیا، پاکستان انگلینڈ کیخلاف میچ بارہ رنزسے کیوں ہارا، شواہد سامنے آگئے۔

پاکستان کوانگلینڈ کیخلاف سنسنی خیزمیچ میں آخری دواوورزمیں ستائیس رنز درکار تھے۔ ایسا لگ رہا تھاکہ پاکستان یہ میچ جیت جائے گااورپھرانگلش کپتان ایون مورگن نے گیندلیئم پلنکٹ کو دی ۔  جنہوں نے انچاس ویں اوورمیں گیند کے ساتھ دل کھول کرچھیڑچھاڑکی اوروہ پکڑے بھی گئے۔

لیئم پلنکٹ نے اس اوورمیں صرف آٹھ رنز دیئے اورفہیم اشرف کوآؤٹ بھی کردیا۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کوپلنکٹ کی اس چالاکی کا پتہ چلا تواس نے آخری دواوورزکا جائزہ لیا اورامکان ہے کہ اس کی شکایت آئی سی سی اورانگلش کرکٹ بورڈکو بھی کی جائے گی۔

یاد رہے انگلینڈنےدوسرے ون ڈے میں پہلے کھیل کرپاکستان کوتین سوچوہتررنزکاہدف دیا تاہم پاکستان خوب مقابلہ کرنے کے بعد بارہ رنزسے میچ ہارگیا۔