مودی کی انوکھی منطق، پاکستان کی ایک اور جیت

مودی کی انوکھی منطق، پاکستان کی ایک اور جیت


(24 نیوز) نریندر مودی کا انوکھا بیان ان کے گلے پڑگیا، بھارت سمیت دنیا بھر میں مودی کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

جب سے پاکستان نے بھارتی طیارے مارگرائےہیں، تب سے مودی جی بوکھلا گئے ہیں۔ عجیب و غریب بیان دیتے ہیں۔ اس بار کہہ دیا کہ بادلوں نےہماراساتھ نہیں دیا، مودی کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچابادل ہیں توہمارے جہازپاکستانی ریڈارمیں نہیں آئیں گے، اسی لئے اسٹرائیک کی اجازت دےدی۔

اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا۔ مودی جی بادلوں کے پیچھے چاند چھپتا ہے جنگی جہاز نہیں۔

چوکیدارنریندر مودی کا بیان اب انھی کے سر پر گرجنے برسنے لگا ہے۔ مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا، مودی جی نام سے پہلے چوکیدار ہٹا کر ائیرچیف مارشل لکھ لیجئے۔

کیمونسٹ پارٹی کے رہنما سیتا رام یچوری نے کہا، مودی کا بیان انتہائی شرمناک ہے۔ مودی نے بھارتی ائیرفورس کی بےعزتی کروادی۔

گلوگاروشال دادلانی نےٹویٹ کیا، مودی جی بولنےسےپہلے کسی قابل آدمی سے مشورہ کرلیا کیجئے۔ نریندرمودی کےاس پر بیان پرساری دنیا ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔