اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار

 اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار


گوجرانوالا (24نیوز)  ایف آئی اے نےسائبر کرائم کی انوکھی گتھی سلجھاتے ہوئے اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

 اپنی ہی بیوی کوبلیک میل کرنےوالابدترین بلیک میلرپکڑاگیا۔ ملزم ارسلان تیسراشخص بن کرسعودی عرب سےآئی ثانیہ سےپیسےبٹورتا رہا۔ ایف آئی اے حکام کےمطابق ارسلان اورثانیہ کی سوشل میڈیاپردوستی ہوئی جس کےبعدلڑکی جب گوجرنوالہ آئی توارسلان نےگھروالوں کی مرضی کےبغیراس لڑکی سےشادی کرلی لیکن بدنیت ملزم نےاپنی ہی بیوی کی غیراخلاقی ویڈیوزبنائیں اورانجان نمبرسے ویڈیو اپ لوڈکرنےکی دھمکی دےکرپیسےبھی بٹورے۔

بلیک میلرکی مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر خاتون نےگھر والوں کو بتایا اور مقدمہ درج کرا دیا جس کےبعدایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو ٹریس کر کے قابوکیاتووہ اسی لڑکی کاشوہرنکلا جس کےبعد ملزم کے موبائل سے ویڈیو بھی برآمد کر لی گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔