کراچی:ڈیڑھ ماہ میں پانچواں بڑا بریک ڈاﺅن،اسی فیصد شہر سے بجلی غائب



کراچی ( 24نیوز ) کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک  ڈاﺅن، شہر کا اسی فیصد علاقہ بجلی سے محروم، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، سہراب گوٹھ، گلشن معمار سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،شہر قائد اندھیرے میں ڈوب گیا۔

شہر قائد میں ڈیڑھ ماہ کے دوران یہ پانچواں بڑا بجلی کا بریک ڈاﺅن ہے،ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈسے500میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہے،ادھر ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کوصبح دھندکی وجہ سے الرٹ جاری کردیاگیاتھا۔

صبح ساڑھے 6 بجے ہونے والے بریک ڈاﺅن کے نتیجے میں گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، صدر، جہانگیر روڈ، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، بہادر آباد، کلفٹن، ڈیفنس، گارڈن، بفرزون، ناظم آباد، لانڈھی اور گلشن حدید سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی،بجلی جانے سے صبح اسکول جانے والے بچے اور ان کے والدین پریشان رہے جبکہ دفاتر جانے والے افراد کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer