وزیر خزانہ کے بلند و بالا دعوؤں کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان۔۔۔

وزیر خزانہ کے بلند و بالا دعوؤں کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز) ڈالر کی اُونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 133 روپے 95 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 134 روپے 30 پیسے کا فروخت ہوا۔

وزیرخزانہ اسد عمر کے سعودی عرب سے ایک دو روز میں ایک ارب ڈالر آنے کا بیان روپے کی قدر بہتر نہ کرسکا بلکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 134 روپے سے مہنگا فروخت ہوا،کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 95 پیسے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں روپے کی زیادہ بے قدری ہوئی، ایکس چینج کمپنیزایسوسی ایشن کےمطابق ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے 10 پیسے اضافے سے 134 روپے 30 پیسے ہوگئی،یورو ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 152 روپے جبکہ برطانوی پاونڈ 23 روپے50پیسے مہنگا ہوکر 173 روپے کا ہوگیا۔