یمن میں حکومتی اتحادی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپ،150 افراد ہلاک

یمن میں حکومتی اتحادی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپ،150 افراد ہلاک


الحدید(24نیوز) یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حکومتی اتحادی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 150 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حکومتی اتحادی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 150 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں سات عام شہری بھی شامل ہیں۔

الحدیدہ کے طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 111 حوثی باغی جبکہ یمنی حکومت کی فورسز کے 32 اہلکار مارے گئے۔ فوجی ذرائع کے مطابق سعودی سربراہی میں قائم اتحاد نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔