وینز ویلاکی حسینہ مریم کلاریٹ مس انٹرنیشنل منتخب

وینز ویلاکی حسینہ مریم کلاریٹ مس انٹرنیشنل منتخب


ٹوکیو (24 نیوز) وینزویلا کی ایک اور لڑکی نے بتا دیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ حسن کہاں ہے؟ جنوبی امریکی ملک کی بیس سالہ حسینہ مریم کلاریٹ مس انٹرنیشنل 2018 منتخب ہو گئیں۔

جاپان کے شہر ٹوکیو  میں مس انٹرنیشنل 2018 کےفائنل کااسٹیج سجا، جس میں فلپائن، وینزویلا، کولمبیا، جنوبی افریقا اور رومانیہ سمیت 8 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔وینزویلا کی 20 سالہ حسینہ مریم کلاریٹ ویلزاکو گارشیا نےدنیاکےدرجنوں حسیناؤں کو شکست دے کر ’مس انٹرنیشنل 2018‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔اس سے قبل بھی وینزویلا کی 7 حسینائیں ’مس انٹرنیشنل‘ منتخب ہوچکی ہیں، اس طرح وینزویلا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، جس کی حسیناؤں نے اب تک سب سے زیادہ مس انٹرنیشنل کے اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

مس انٹرنیشنل کا اعزاز حاصل کرنے کے بعدمریم کلاریٹ ویلزاکو گارشیا عالمی سطح پر ثقافت، فیشن اور پیار و محبت کی تشہیر کی ذمہ داریاں نبھائیں گی، جس کیلئےمس انٹرنیشنل کا انعقاد کرنے والی تنظیم انہیں فنڈز مہیا کرے گی۔