نیب افسران کے میڈیا کو انٹریو دینے پر پابندی عائد

 نیب افسران کے میڈیا کو انٹریو دینے پر پابندی عائد


لاہور(24نیوز) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا ( پرنٹ اینڈ الیکٹرانک ) کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جاری تحقیقات / انویسٹی گیشنز کے بارے میں قیاص آرائیوں سے گریز کرے ۔ اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کے بارے میں معلومات درکار ہوں گی تو نیب کے ترجمان قومی احتساب بیورو کا موقف دینے کے مجاز ہوں گے ۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹی وی چینلز پر دیئے جانے والے انٹرویو کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا گیا ہے جس کا جائزہ لیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔