سٹیزن پورٹل میں شکایات کے انبار لگ گئے

سٹیزن پورٹل میں شکایات کے انبار لگ گئے


اسلام آباد(عرفان ملک)کپتان کے سٹیزن پورٹل پرشکایات کے انبار لگ گئے،سب سے زیادہ شکایات پنجاب سے موصول ہوئیں جبکہ شہر اقتدار کے 4 لاکھ لوگ بھی مسائل کا شکار ہیں،میونسپل سروسز،تعلیم ،انرجی اینڈ پاور،لاء اینڈ آرڈر اور محکمہ صحت مسائل کے گڑھ بن گئے،60فیصدافراد پورٹل کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب سے 6 لاکھ 35 ہزار 226 شکایات موصول ہوئیں،وفاقی دارالحکومت سے 4 لاکھ 76 ہزار 106 شکایات موصول ہوئیں ۔خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 72 ہزار 194 شکایات موصول ہوئیں جبکہ سندھ سے ایک لاکھ 26 ہزاز شکایات درج ہوئیں۔

دستاویز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر نگرانی سٹیزن پورٹل نے شہریوں کی 87 فیصد سے زائد شکایات حل کرادیِں، وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں 14 لاکھ 28 ہزار 810 شکایات درج کرائی گئیں، سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے 12 لاکھ 54 ہزار 363 شکایت حل کرادیں، پاکستان سٹیزن پورٹل کے 40 فیصد شکایت کنندگان شکایت کا ازالہ ہونے پر مطمئن ہوئے، پورٹل انتظامیہ نے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیڑز بھی جاری کئے، وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کا ایک سال مکمل ہونے پرجلد بڑی منعقد تقریب ہوگی، وزیر اعظم عمران خان تقریب میں سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ جاری کریں گے۔

پنجاب کی 45 فیصد، اسلام آباد کی 35 فیصد،، خیبر پختونخوا کی بارہ فیصد شکایات حل ہوئیں، سندھ کی 5.51 فیصد، بلوچستان کی 0.83 ،آزادکشمیر کی 0.32 اور گلگت بلتستان کی 0.09 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer